دہشت گردی ختم کیے بغیر صوبے کی ترقی ممکن نہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

249

ڈیرہ بگٹی (صباح نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے، دہشت گردوں نے نہتے پاکستانیوں اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنا کر ہماری ایمانی غیرت کو چیلنج کیا ہے، اب آنے والوں نسلوں کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کیلیے دہشت گردوں کی نسل کشی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، بچے ہوئے دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکال کر بہت پاکستان کو پاک کرکے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
اتوار کو پاکستان ہاؤس میں قبائلی عمائدین اور مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بہت ساری کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں جبکہ ماضی میں بلوچستان کے کافی علاقے نوگو ایریاز تھے اب صوبے میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔