فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث نوعمر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیلنے لگے۔ ڈرائیور رکشوں کو بے دریغ بھگاتے ہیں، جس میں اکثر اسکول کے بچے ہوتے ہیں جس کے باعث اب تک کئی حادثات ہوچکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر زبیرلطیف نے ڈی سی، سی پی اواورٹریفک پولیس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوعمر ڈرائیوروں اور غفلت پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔