صحت کے نکتے

169

٭… روزانہ چھلکے سمیت ایک سیب کھائیں۔
٭… پودینے کی ایک ٹہنی کو ایک لیٹر پانی میں اُبال لیں اور دن میں 3 مرتبہ یہ پانی پینے سے معدے کی تیزابیت دور ہو جائے گی۔
٭… معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے ادرک اور پپیتا اپنی خوراک میں شامل کریں۔ کیونکہ ادرک اور پپیتا زود ہضم ہیں اور یہ معدے کا درد دور کرنے میں موثر ہیں۔
٭… پیپر منٹ یا عام چائے بنائیں اور اس میں لیموں کا رس یا شہد شامل کرکے پئیں۔ اس سے آپ بہت سکون محسوس کریں گے خاص طور پر پیپر منٹ معدے کی گرانی دور کرنے جسم کو سکون دیتا ہے۔
٭… چائے میں چینی یا مصنوعی شکر کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ یہ مزید گرانی کا سبب بن سکتی ہیں۔