حافظ سعید امن کے داعی ہیں، دہشت گردی سے تعلق نہیں ،یحییٰ مجاہد

365
لاہور: حافظ محمد سعید مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں کو ہاتھ اٹھا کر جواب دے رہے ہیں
لاہور: حافظ محمد سعید مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں کو ہاتھ اٹھا کر جواب دے رہے ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوۃ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے کہا ہے کہ حافظ سعید امن کے داعی اور خدمت انسانیت کے علم بردار ہیں۔امریکی تشویش پر اپنے ردعمل میں ترجمان جماعت الدعوہ نے کہا کہ حافظ سعید کا دہشت گردی اور تخریب کاری سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کی عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں، ان کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار پاکستان کے اندرونی معاملات پر مداخلت ہے۔یحییٰ مجاہد نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے ممبئی حملوں کی مذمت اور تردید کی تھی، امریکا کی جانب سے حافظ محمد سعید کیخلاف ثبوت جمع کرنے کے لیے 10 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے انعام کا اعلان کیا تھا، گزشتہ 5 سال سے حافظ محمد سعید کیخلاف کوئی ثبوت امریکا کو نہیں مل سکا۔ان کا کہناتھاکہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حافظ محمد سعید امن کے داعی ہیں ان کا دہشت گردی اور تخریب کاری سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔