اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی

219

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ جنوبی ضلع لاہور کے امیر خالد احمد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ لوڈشیڈنگ، بے روزگاری، امن وامان کے مسائل اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دفتر جماعت ماڈل ٹاؤن میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک نا اہل شخص کی پارٹی صدارت کو بچانے کے لیے ایم این ایز اور دیگر پارٹی عہدیداروں میں اربوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے نواز شریف کے پروٹوکول پر کروڑ وں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جوکہ پاکستان کے غریب عوام پر ظلم ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ٹیکس اور مہنگائی کے ذریعے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔