جماعت اسلامی کے شہید کارکن 24 سالہ راجہ زوہیب زاہد کی نماز جنازہ 

432
namaz-e-Janaza-Zohaib
namaz-e-Janaza-Zohaib

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیض آباد میں جاری دھرنے کے خلاف ہفتہ کے روز ہونے والے آپریشن میں جماعت اسلامی کے کارکن 24 سالہ راجہ زوہیب زاہد عرف زیبی گردن میں گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے ۔ راجہ زوہیب زاہد کی نماز جنازہ اتوار کے دن ڈھوک کھبہ میں ادا کی گئی ۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی کی امامت میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سید عزیر حامد , رضا احمد شاہ ,قاضی محمد جمیل , ضیا اللہ چوہان ,حنیف چوہدری , ملک عمران , چیف راسب , عابد مغل اورساجد خان دینی و سیاسی اور سماجی رہنماﺅں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں راجہ زوہیب زاہدشہید کو ڈھوک کھبہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔