میاں محمد اسلم کا دھرنے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے پمز ہسپتال کا دورہ

1020

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قوی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین پر حکومتی اداروں کی طرف سے تشدد اور آپریشن کے نتیجے میں ہو نے والے جانی اور مالی نقصان کی پُر زور الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے وفاقی حکو مت کم عقلی اور ناقص منصو بہ بندی قرار دیا ہے

انھوں نے کہا حکو مت یا تو وزیر قانون زاہد حامد سے خود استعفیٰ لے یا ان لوگوں کی نشاندہی کرے جو ناموس رسالتﷺ کے قانون میں تبدیلی کے جرم میں شریک تھے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پمز ہسپتال کے دورے کے موقع پر زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو ر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوئے ہیں ۔ ملک کو موجودہ صورتحال تک پہنچانے کی ذمہ دار حکومت خود ہے ،حکومت نے دو ماہ سے اس حساس ترین معاملے کو دبا رکھاہے اور ملک بھر میں احتجاج اور عوام کے مطالبے پر بھی راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی،انھوں نے کہاآپریشن اور طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، حکومت مسائل کے حل کے لیے تمام گرفتار شدہ مظاہرین کو فی الفور رہا کیا جائے اور زخمیوں کی داد رسی کی جائے