میجرجنرل نویداظہرحیات کو فیض آباد آپریشن کا انچارج بنادیاگیا 

387

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)  میجر جنرل نوید اظہر حیات کو فیض آباد چوک خلی کرانے کے لیے تیار نئے آپریشن کا انچارج بنایدیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے اتور کو یہ فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں ہوا

حکومت نے پیمرا کو تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو چینلز کو پہلی پوزیشنز پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر تمام نیوز اور کرنٹ افیئرز کے چینلز کو بحال کی ہدایت کی ہے،اس حوالے سے تمام نجی چینلز کو نئی گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔

پیمرا نے گزشتہ روز اسلام آباد ھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے کئے گئے آپریشن کی وجہ سے نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔پیمرا کی پابندی کی وجہ سے عوام تازہ صورتحال جاننے سے محروم رہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر جب کہ ویڈیوز سرچ انجن یوٹیوب بھی تاحال انٹرنیٹ براوزر پر بند ہیں

فیض آباد میں سیکورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے

 فیض آبادمیں ایف سی اور پولیس کو اگلی پوزیشن سے ہٹاکر سیکورٹی انتظامات رینجرز کے حوالےکردیئے گئے ہیں۔ رینجرز کی فرنٹ پرتعیناتی کا فیصلہ رات انتظامیہ اور رینجرزکے اجلاس میں کیا گیا تھا رینجرز اہلکار فیض آباد کے اطراف پوزیشن پر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ایف سی اور پولیس کو اگلی پوزیشن سے ہٹادیا گیا ہے راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا جاری ہے۔ ترنول پھاٹک روڈ، آئی جے پی روڈ نزد ڈبل روڈ، اسلام آباد مری روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور لاہور جانے کے لیے موٹروے بند مکمل طور پر بند ہے