سکیورٹی اداروں نے مری روڈ سے ڈبل روڈ کی جانب اسلام آباد جانے والی شاہراہ کلیئر کرا دیں

324
Rangers in Faizabad

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنا 21ویں روز میں داخل ہو گیا.
ملک کے مختلف شہروں بھی آپریشن کے خلاف مظاہرین کے دھرنے جاری ہیں۔
رینجرز کے اہلکاروں نے فیض آباد دھرنے کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا،
راولپنڈی شہر میں آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی.
سکیورٹی اداروں نے مری روڈ سے ڈبل روڈ کی جانب اسلام آباد جانے والی شاہراہ کلیئر کرا دیں
مری روڈ ، شمس آباد میں بھی معمولات بحال ہوگئیں ،
سیکٹر آئی ایٹ مکمل طور پر سیل ہے۔
مظاہرین نے آئی ایٹ کے قریب اتوار کو ایک مرتبہ پھر پولیس پر پتھراﺅ کیا اور کچنار پارک کے قریب پولیس کی پانچ موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔
ریڈ زون سیل ہے اور اطراف کی سڑکوں پر ایف سی اور رینجرز کے دستے موجود ہیں