ورزش کی مشین

1113

صبا احمد
ورزش صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ صحت مند جسم صحت مند دماغ ورزش اور صبح کی سیر کے ذریعے بنا سکتا ہے۔ مگر اب سیر کی جگہ Walker کیونکہ اب لوگوں کے پاس سویرے اٹھنے کا وقت نہیں شام چار بجے بھی نہیں جا سکتے تو آسان جگہ جم ہے۔ اب اس کی چار دیواری میں کانوں میں ینڈفون لگا کر میوزک سنتے ہوئے جسم کو فٹ رکھتے وزن کم کرنے کے لیے مشینوں نے جگہ لے لی ہے جو جم نہیں جا سکتے وہ گھر میں Abbs Maker نامی مشین لے آتے ہیں۔ اور اس مشین کا کمرشل 24 گھنٹً وقفے وقفے سے کسی نہ کسی چینل پر آتے رہتے ہیں۔ ویٹ کم کرتے اور Their وغیرہ کے Abbs بتانے کے لیے۔ مگر جب وہ اس کو کرتے ہوئے دیکھتا ہیں تو بہت شرم آتی ہے۔ خواتین کا ستر اور مرد کا حیا کے تقاضوں کو پورا کرتا ہونا چاہیے۔ خواتین چونکہ گوری یعنی انگریز ہوتی ہیں اور مرد بھی وہ اپنے مطابق شرٹ (Sharts) پہنتے ہوئے ہیں۔ Upper اور Lower مگر چونکہ اسلامی ملک ہونے اور مسلمان کی حیثیت سے ہم اپنا ستر شرعی ہونا چاہیے اگر اچانک گھر کی خواتین بیٹھی ہوں یا بزرگ اور چینل لگ جاتے تو اس قدر شرمندگی ہوتی ہے۔ ویسے تو تنہائی میں بھی آپ یہ نہیں دیکھ سکتے۔ مگر اچانک فیملی میں آجائیں تو شرم سے پانی پانی اور آنکھیں جھک جاتی ہیں کہ ہمارے میڈیا نے شرم و حیا جو عورت و مرد کا زیور ہے اس کو اتار پھینکا ہے۔ ڈرامے اور اشتہارات تو شرم و حیا سے ؟؟؟؟ آہی رہے تھے۔ مگر یہ ورزش کی مشینوں نے بھی ہماری اخلاقی قدروں کو پامال کر دیا ہے۔ ہر محاذ پر ہماری شرم و حیا کا ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ مشین بھی یہود و نصریٰ کی ہیں تو وہ اُن کا مشن ہی پورا کریں گے۔ پیمرا اگر کوئی ایکٹ ہے ان اشتہارات کے خلاف تو پیمرا کو اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے ہماری نسلوں کی آنکھوں کی شرم رہنے دیں۔ کیونکہ یہ ہی برائی کی جڑ ہے۔ اور ان کو ہی نیچی رکھنے کا حکم ہے۔ مردوں اور عورتوں کے لیے۔ کیونکہ شرم ختم ہو گئی تو خوف ختم ہو گیا اور خوف کے بعد بے حیائی ہے۔ اور بے چہائی بتا ہی کی طرف لے جاتی ہے۔ معاشرتی اور اخلاقی اور برائی پھیلانا شر پھیلانا آسان ہے۔ خیر کو وقت لگتا ہے۔ ہم ویسے ہی ہر کام میں مغرب کی تقلید کرتے ہیں۔ اُن کا لباس پہننے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ جبکہ وہ ہمارے حجاب کو پسند کرتے ہیں تو خدارا خدا سے ڈریں۔ اس طرح کے اشتہارات سے گریز کریں پیسہ دنیا کی ضرورت ہے۔ مگر آخرت میں آپ کا ایمان حیا کے بغیر ناممکن ہے۔ وہ لباس جو پہننے پر بھی آپ کو ڈھانپ نہ سکے تو آخرت میں عذاب ہے۔ قبر اور دوزخ کے عذاب سے ذریں۔ نسلوں کو گمراہی اور بے حیائی سے بچائیں۔ ورنہ ہم حضرت لوط کی قوم سے نہ ہو جائیں۔ برائی کو برائی نہیں سمجھا جائے گا اور بے حیائی عام ہو جائے گی۔ اُس وقت سے ڈریں۔ اس کے پھیلانے کے گناہ میں آپ میڈیا والے سزا کے زیادہ مستحق قرار پائیں گے۔