وزیراعظم آرمی چیف ملاقات, معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور 

432
COAS-Bajwa-PM-Abbasi

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اس ملاقات میں فوج کی طرف سے دھرنے کے حوالے سے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی تجویز پر غور ہوا

 

ملاقات اتوار کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس کے بعد ہوئی.

ملاقات میں ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا. 

وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیرداخلہ احسن اقبال اور دیگر شریک ہوئے جس میں ملک میں امن و امان بحال رکھنے پر تبادلہ خیال ہوا اور فیض آباد کے مقام پر دھرنا کے شرکاء کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی

وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر اعظم اور اجلاس کے شرکاء کو اسلام آباد میں جاری دھرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں دھرنے کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی دھرنے کے خاتمے کے لیے مختلف آپشنز اور عدالتی احکامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا موجودہ صورتحال میں فوج کو قیام امن کیلئے بلایا جا سکتا ہے اور فیصلہ ہوا کہ مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے و امن برقرار رکھنے کیلئے مختلف آپشنز پر مشاورت اور دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی بندش سے متعلق معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ پابندی ختم ہونی چاہیے وفاقی دارالحکومت میں امن برقرار رکھنے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا

وزیراعظم ہاﺅس میں اعلی سطح کے اجلاس اور سیاسی و عسکری قیادت میں ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینلز کی نشریا ت پر پابندیاں ختم کر دی گئیں