شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور اس گندگی کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ خاص طور پر الرجی (فنگس) جیسی موذی بیماری جو ایک بار کسی کو لگ جائے تو جان نہیں چھوڑتی۔ ہمارے حکمران تو رسہ کشی میں لگے ہوئے ہیں کہ کون کراچی کو زیادہ لوٹ رہا ہے، کون کراچی کو زیادہ تباہ کرتا ہے، کس جماعت نے کراچی والوں کے لیے زیادہ مسائل پیدا کیے ہیں، شہر میں کتوں کی بہتات نے زندگی عذاب کردی ہے، آئے دن کسی نہ کسی کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے۔ برائے مہربانی کتا مار مہم پر بھی توجہ دی جائے۔
محمودہ اخلاص، برنس روڈ