سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لیا جائے

116

گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں 3 سو فی صد اضافے کی خبر پڑھنے کو ملی، پڑھ کر بہت تعجب ہوا کہ کس کارکردگی کی بنیاد پر یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ کیا کراچی کی تمام شاہراہیں بن چکی ہیں؟ کیا تمام بچے اسکول جانے لگے ہیں؟ شہر کراچی کو تمام گندگی سے پاک کردیا گیا ہے؟ اس طرح بہت سے سوالات ہیں جن کا جواب شہر قائد کے عوام چاہتے ہیں، مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کو کون ریلیف دے گا؟ ان کا کون مسیحا بنے گا، ہمارا وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ ہے کہ وہ اس اضافے کو واپس لیں اس کی جگہ عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف دیں۔
فاطمہ جہاں گیر، جناح آباد، صدیق وہاب روڈ