اسلام پر مکمل عمل کر نے میں ہی ہماری کامیابی ہے

221

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں ہرمسلمان کو عمل کرنے کا درس دیا جاتا ہے اسلام میں لفظوں کی جادوگری اور شعلہ بیانی کرنے والے کا کوئی مقام نہ عوام میں بنتا ہے اور نہ ہی وہ ان خصوصیات کی وجہ سے اللہ کی بارگاہ میں اپنا کوئی مقام بنا سکتا ہے جب تک وہ اسلام کے بنائے گے اصولوں پر مکمل عمل نہیں کرتا اور بد قسمتی سے آج ہم دین کے لیے لڑنے مرنے کے لیے تو تیار ہیں لیکن دین پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم خود ان فرائض پر عمل کرنے سے اپنا دامن بچاتے ہیں جن کو دین ہر حال میں پورے کرنے کا حکم دیتا ہے البتہ ان نوافل جو اختیاری ہیں اگر آپ کریں تو ثواب اور نہ کریں تو کوئی گناہ نہیں ان پر ہم خود بھی جزباتی ہو جاتے ہیں اور دوسرے کو عمل نہ کرنے کی بنیاد پر فتوے تک جاری کر دیتے ہیں۔ دین اخلاق سے صبر سے، معافی سے، برداشت سے پھیلا ہے اور سب سے بڑھ کر ہمارے پیارے نبی ؐ نے پہلے خود عمل کیا اس کے بعد عام مسلمان کو حکم دیا ہم بحیثیت مسلمان ان سوالوں کے جواب کی تیاری کریں جن کے جواب قبر میں پوچھے جائیں گے نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج ان پر خود سختی سے عمل کریں اور ایسے سوالوں کے جواب جو آپ سے نہیں پوچھے جائیں گے ان پر اپنی توانائی خرچ کر کے آپس میں نفرت کو فروغ نہ دیں اپنے اخلاق اور کردار اور عمل سے لوگوں کو متا ثر کریں۔ زبردستی کسی پر اپنی رائے نہ ٹھونسیں اگر ہم اس بات کا تہیہ کرلیں کہ ہمیں خود دین پر عمل کرنا ہے اور باقی سب مسلمانوں سے محبت سے پیش آنا ہے اور کسی اختلافی مسائل پر نہ بحث کرنی ہے اور نہ اس بنیاد پر کسی مسلمان کو اپنے سے کم تر سمجھنا ہے ہم سب کو اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے اس بات پر عمل کر کے ان شا اللہ ہم دین اور دنیا دونوں میں نہ صرف کامیابی حاصل کریں گے بلکہ اپنے پیارے ملک پاکستان کو دنیا میں ایک ایسی جنت بنا دیں گے جن پر ہر پاکستانی اور مسلمان فخر کرے گا۔
محمد شاہد کراچی چراغ ہوٹل
shahid.m1713@gmail.com