وسیم اختر کے دعوے جھوٹے نکلے

148

میئر کراچی وسیم اختر صاحب آپ عوام کے نمائندے ہیں اور اپنی آنکھیں کھول کر ذرا کراچی کے حال کا جائزہ تو لیں، آپ نے آنے سے پہلے بہت سارے دعوے کیے تھے جو سراسر جھوٹے نکلے، شاید آپ کو کراچی کی گلیوں اور سڑکوں پر کچرے اور گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آرہے۔ آپ کو اچھا خاصا فنڈ ملا ہے لیکن اس فنڈ کا کوئی حاصل نظر نہیں آرہا، اگر آپ کو عوام کی فکر ہوتی تو آپ اس فنڈ کو صحیح طور پر استعمال کرکے کراچی کو صاف ستھرا شہر بنادیتے۔ اگر آپ کو اللہ کا خوف اور آخرت میں جواب دہی کا احساس ہو تو فوراً کراچی سے کچرے اور گندگی کا خاتمہ کریں۔
کنیز منظور، ناظم آباد نمبر4