غریب کو انصاف فراہم کیا جائے

143

ہمارے ملک میں رشوت کا راج ہے، رشوت کا زور بڑھ چکا ہے، رشوتیں لے کر ظالموں کو چھوڑا جارہا ہے، کیا ان کی کوئی سزا نہیں ہے؟ لوگ رشوت دے کر نوکریاں لے رہے ہیں، ٹیچر بنتے ہیں، ڈاکٹر بنتے ہیں۔ میں پوچھتی ہوں کہ کیا بنے گا ان لوگوں کا جو بے چارے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بیکار بیٹھے ہیں، کیا قصور ہے غریب عوام کا جو غربت کی وجہ سے مر رہے ہیں، خودکشیاں کررہے ہیں، کیا حکمرانوں سے ان کی رعایا کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔ میری حکام سے التجاہے کہ غریب عوام کو انصاف فراہم کرے اور ان کی مدد کی جائے۔
نصرت محمد شفیع، جامعۃ المحصنات منصورہ سندھ