کتابوں کی قیمت اور فیسوں میں کمی کی جائے

194

عالم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے لیکن آج ہمارے وطن عزیز کی تعلیمی صورت حال ناقابل دید ہے۔ فیس اور کتابوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے، سرکاری اسکول میں اساتذہ کی غیر حاضری اور سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کا حال قابل رحم ہے۔ ہمارے ملک کے صاحب استطاعت لوگ تو نجی اسکولوں میں یا ملک سے باہر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ لیکن وطن عزیز کے غریب عوام کی نظریں حکومت پر ہیں۔ میں حکام بالا سے درخواست کرتی ہوں کہ اگر تعلیم کو ملک میں عام کرنا ہے تو فیسوں اور کتابوں کی قیمتوں میں کمی کرنے کا کام ضروری ہے۔
علیزہ عبدالرحیم، جامعہ منصورہ سندھ