ٹریفک جام کا مسئلہ

147

ویسے تو کراچی کی ہر شاہراہ پر تعمیراتی کام جاری ہے، لیکن ملیر ہالٹ پر جو تیزی سے کام جاری تھا اب سست روی کا شکار ہے۔ کراچی ایک بڑا شہر ہے لیکن یہاں ٹریفک کا نظام درست نہیں۔ سب سے زیادہ برا حال ماڈل کالونی اورکالا بورڈ سے آنے والا ٹریفک کا ہے خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں جام ہوتا ہے۔ ٹریفک جام تو ویسے کراچی کا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، ایک گھنٹے کا سفر 2، ڈھائی گھنٹے میں طے ہوتا ہے ہر جگہ ٹریفک بڑھ رہا ہے۔ امید ہے کہ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے گی تاکہ ان مشکلات سے نجات حاصل ہو۔ اس سے پہلے بھی اس جانب توجہ دلائی جاچکی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
فرقان علی، کراچی