سوئٹزرلینڈ میں رہایش اختیار کرنے پر ہزاروں پونڈ انعام

1013
رہایش پر انعامی رقم کا اعلان کرنے والے سوئس گاؤں ایلبینن کا خوب صورت منظر
رہایش پر انعامی رقم کا اعلان کرنے والے سوئس گاؤں ایلبینن کا خوب صورت منظر

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے ایک دیہات کی جانب سے پیش کش کی گئی ہے وہاں رہایش اختیار کرنے والے کو ہزاروں پونڈ انعام دیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوبی مغربی حصے میں واقع ایلبینن کے مستقل رہائشیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص وہاں جا کر گھر خریدے گا یا نیا بنائے گا اسے 50ہزار پونڈ یعنی تقریباً 70لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یہ رقم اس گاؤں میں جا کر بسنے والے خاندان کے افرادکے تناسب سے ادا کی جائے گی۔ پیش کش کے مطابق اگر کنبہ 4افراد پر مشتمل ہوا تو انہیں 53ہزار پونڈ ادا کیے جائیں گے۔ البتہ دیہاتیوں کی طرف سے کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ وہاں منتقل ہونے والوں کی عمر 45سال سے کم ہو اور وہ وہاں کم از کم 10سال تک قیام کیا جائے۔ جو گھر وہ وہاں بنائیں گے یا خریدیں گے اس کی قیمت 1لاکھ 52ہزار پونڈ تقریباً 2کروڑ 11لاکھ روپے ہونی چاہیے اور یہ گھر اُن کی مستقل رہائش ہونا چاہیے۔