عاشق رسول ﷺ زوہیب زاہد کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلیے باعث فخر ہے 

231

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی ) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ عاشق رسول ﷺ زوہیب زاہد کی شہادت جماعت اسلامی اوراہلیا ن راولپنڈی ہی نہیں پوری امت مسلمہ کیلئے باعث فخر ہے نبی اقدس ﷺکی ناموس کے تحفظ اورملعون قادیانیوں کے پشتیبانوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے جرم میں شہید کیاگیااوراب تک اس کی ایف آئی آردرج نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ راولپنڈی پولیس اپنے فرائض کی بجاآوری کے بجائے شریف خاندان سے وفاداری کررہی ہے ، اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی اسلامی ریاست پرحکمرانی کرنے والے اس ظلم کے بعد روزقیامت محمد عربی ﷺکا سامنا کیسے کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فیض آباد میں شہید ہونے والے جے آئی یوتھ کے رہنما زوہیب زاہد کے والد اوردیگراہل خانہ سے ملاقات اوراہل علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کی ضلعی مشاورتی کونسل کے جنرل سیکرٹری محمدتاج عباسی سمیت دیگرمقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ راجا ظفر الحق کمیٹی کی مبہم رپورٹ عوام کوقبو ل نہیں انہیں چاہیے تھا کہ وہ حکومت کے بجائے عاشقان رسول ﷺ کے پلڑے میں اپنا وزن ڈال کر ختم نبوت قوانین میں ترمیم کرنے والے عناصرکوعوام کے سامنے بے نقاب کرتے لیکن انہوں نے نبی ﷺکے بجائے شریف خاندان اورپارٹی سے محبت کا ثبوت دیا ،حکومتی فردکی سربراہی میں کمیٹی بناناہی ایک مذاق تھا جبکہ ایسے معاملے پرتمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنائی جاتی ،ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ختم نبوت قوانین ترمیم میں ملوث عناصرکوبے نقاب کرنے اور فیض آباد میں شہید ہونے والے 7افراد کے قتل عام کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے کراصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اورمجرموں کوآئین پاکستان کے تحت سزادی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف جب بھی حکومت میں آئے انہوں نیبھارت اور عالمی استعمارکی حمایت میں اپنے ہی عوام پر ظلم کیااوراب بیرونی طاقتوں کی خوشنودی کیلئے لبرل پاکستان کا نعرہ لگا کرختم نبوت قوانین پرشب خون مارالیکن قوم اب مزید ان کا تسلط برداشت نہیں کرے گی ۔