ناگپور میں سری لنکا کو ایک اننگ اور 239رنز سے شکست ہوئی جو اسکی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی شکست کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اسکی 100ویں شکست تھی۔ سری لنکا کو266 ویں ٹیسٹ میں10ویں شکست ملی جو ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں۔ سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں100 شکست کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہے اس کو241 ویں ٹیسٹ میں100ویں شکست ہوئی تھی۔
سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ میں 100 ٹیسٹ ہارنے والی8ویں ٹیم ہے۔ ٹیسٹ کھیلنے والی 10 ٹیموں میں سے بنگلا دیش اور زمبابوے ایسی 2 ٹیمیں ہیں جو ابھی تک100 سے کم ٹیسٹ ہاری ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم انگلینڈ ہے ۔ اس نے ابھی تک جو991 ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں سے356 میں اسے فتح ملی ہے،292 میں شکست ہوئی ہے اور باقی343 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔انگلینڈ 100 ٹیسٹ ہارنے والی پہلی ٹیم تھی۔ اس کو آسڑیلیا نے برسبین میں 10 دسمبر1958 کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔ یہ انگلینڈ کا347 واں ٹیسٹ تھا۔
آسڑیلیا نے ابھی تک جو804 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں379 میں اسے کامیابی ملی ہے216 میں شکست ہوئی ہے۔2 ٹیسٹ ٹائی رہے جبکہ207 ٹیسٹ برابر رہے ۔آسڑیلیا نے اپنے374 ویں ٹیسٹ میں100ویں شکست کا مزا چکھا تھا۔ بھارت نے سڈنی میں12 جنوری1978 کو اسے ایک اننگ اور 2 رنز سے شکست دی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے ابھی تک جو 528 ٹیسٹ کھیلے ہیں ان میں سے 168 میں اسے فتح اور185 میں شکست ہوئی، ایک ٹیسٹ ٹائی رہا ہے جبکہ174 ٹیسٹ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے۔ اسے100ویں شکست آسڑیلیا کے ہاتھوں29 دسمبر2000 کو ملی تھی۔یہ ویسٹ انڈیز کا368 واں ٹیسٹ تھا جس میں اسے352 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
نیوزی لینڈ نے ابھی تک جو422 ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں89 میں اسے جیت اور170 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور163 ٹیسٹ برابر رہے ۔241 ویں ٹیسٹ میں اسے 100ویں شکست پاکستان کے ہاتھوں کرائسٹ چرچ میں12 داسمبر1995 کو ملی تھی پاکستان نے اس ٹیسٹ میں 161 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقا نے بھارت کو 28 دسمبر1996 کو ڈربن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں328 رنز سے شکست دی تھی جو بھارت کی303 ویں ٹیسٹ میں100ویں شکست تھی۔ بھارت نے ابھی تک517ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں143 میں اسے جیت اور158 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایک ٹیسٹ ٹائی رہا ہے اور باقی 215 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔
جنوبی افریقا کو417 میں سے138 میں شکست ہوئی ہے ،155 میں اسے ناکامی جبکہ124 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ پاکستان کو412 میں سے122 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،132 میں جیت ہوئی ہے اور158 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔