امیر جماعت اسلامی راولپنڈی و دیگر کا اظہار تعزیت

221

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی ،جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ،نائب امرا راجا محمدجواد،محمدوقاص خان ، امتیازعلی اسلم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مجتبیٰ عباسی اور سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ودیگررہنماؤں نے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما وسابق امیرضلع اٹک برکت علی خان کی وفات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلیے دعا کی۔قبل ازیں امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے مرحوم رہنما کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک اسلامی ایک عظیم بزرگ رہنماسے محروم ہوگئی، اللہ رب العزت اسلام کیلیے کی جانے والی ان کی کاوشوں کو قبول فرمائیں۔