گھریلو ٹوٹکے

1078

کان میں پانی

اگر کان میں پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کی دو چار بوندیں کان میں ڈال دیں درد نہیں ہو گا۔

جلے کا آزمودہ ٹوٹکا

ہاتھ وغیرہ جل جائے تو چونے کے پانی میں شکر گھول کر جلے ہوئے مقام پر لگانے سے فوراً آرام آجائے گا۔

مٹاپا

مٹاپا دور کرنے کے لیے شہد اور گرم پانی ملا کر پینے سے جسم کی بڑھی ہوئی چربی دور ہو جاتی ہے اور انسان دبلا ہو جاتا ہے۔

بلغم سے نجات

اگر کسی کو بلغم کی تکلیف رہتی ہو تو روزانہ 11 دانے منقہ کے لیں اور اس کے دانے نکال دیں۔ اگر منقہ سے ایک دانہ نکلے تو ایک کالی مرچ اور اگر 2 دانے نکلیں تو 2 کالی مرچ منقہ میں رکھ دیں اور کھالیں چند دن ہی میں بلغم دور ہو جائے گا۔ منقہ میں شفا ہے اور اسے کھانا سنت بھی ہے۔