بھارتی مظالم سے مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید

346

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
آل پارٹییز حریت کے چئیرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنماؤں کی جانب سے بھارتی مظالم پر کی مذمت کی،آپریشن سوپور اور بٹگرام کے علاقوں میں گیا جس میں پانچ کشمیری شہید ہوگئے۔.
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی جانب سے دئیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سرینگر اپنے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ستر سال سے ہمارے نوجوان بچوں کو شہید کیا جارہا ہے۔عالمی دنیا کے کشمیر کے مسئلہ کو بھلانا چاہتی ہے۔ہم مسلسل یہ بات کررہے ہیں کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے ان کو آزادی کا حق دیا جائے اور فوج کو یہاں سے ہٹایا جائے۔