مسکرائیے

231

٭شہزاد:’’تم کراچی کب آئے؟‘‘
ارسلان:’’۳ تاریخ کو۔‘‘
شہزاد: ’’لیکن آج تو ایک تاریخ ہے!‘‘
ارسلان:’’مجھے ذرا جلدی تھی تو میں دو دن پہلے ہی آگیا۔‘‘
٭….٭
٭ایک آدمی اپنے گدھے کو نہلا رہا تھا۔
دوسرا آدمی: ’’تم اپنے گدھے کو کیوں نہلا رہے ہو؟‘‘
پہلا آدمی: ’’کل اس کی شادی ہے اس لیے نہلا رہا ہوں۔‘‘
دوسرا آدمی: ’’بھئی واہ! اچھا ہمیں کیا کھلاوگے اس کی شادی میں۔‘‘
پہلا آدمی: جو دولھا کھائے گا وہ تم بھی کھالینا۔
٭….٭
٭ایک آدمی حجامت بنوانے گیا، حجام نے اس طریقے سے بال کاٹے کہ آدمی کو بہت تکلیف ہوئی، آدمی نے کہا: ’’تم نے کبھی کسی گدھے کے بھی بال کاٹے ہیں؟‘‘
حجام نے جواب دیا: ’’ نہیں جناب! یہ پہلا اتفاق ہے۔‘‘
٭….٭
٭میزبان مہمان سے: ’’یہ گلاب جامن لیں ناں۔‘‘
مہمان:’’ نہیں نہیں شکریہ، میں پہلے ہیں چار کھا چکا ہوں۔‘‘
میزبان: ’’ خیر کھائے تو آپ نے آٹھ ہیں پر یہاں گِن کون رہا ہے!‘‘
٭….٭
٭ ایک مزاحیہ طبیعت کے آدمی کو ایک رسالے والوں نے کہا :’’آپ ہمیں لطیفے بھیجیں، اگر لطیفے اچھے ہوئے توہم آپ کو انعام بھیجیں گے۔‘‘
اس پر اس شخص نے جواباً کہا: ’’آپ مجھے انعام بھیج دیں، اگر انعام اچھا ہوا تو میں آپ کو لطیفے بھیج دوں گا۔‘‘