پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلیے آپ ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا

155

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی ریاست بنانے کے لیے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا ، ماہ ربیع الاوّل اس بات کا تقاضا کر تا ہے کہ زندگی کے ہر دائرے میں اللہ کے دین کی سر بلندی کی جدو جہد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج انسانی نظام حیات زبوں حالی کا شکار ہے اور حضور ﷺ کے نظام کے نفاذ میں قدم قدم پر رکاوٹیں حائل ہیں جبکہ بنگلا دیش ، مصر ، کشمیر اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کے نام لیواؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ اسلام آباد کے صدر چودھری طارق گجر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا کہ سیاست کو غیر اسلامی سمجھنے والے بے دین اور کرپٹ لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچا کر ان سے اپنی امانتوں کے تحفظ کی امید رکھتے ہیں ، جبکہ حقیقت میں عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کرنے اور ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے اصل مجرم یہی حکمران ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 60فیصد ہیں ان کے لیے مو جودہ اور ماضی کی حکومتوں نے کو ئی منصو بہ بندی نہیں کی جس کی وجہ سے نو جوانوں کی صورت میں ملک کا قیمتی سرمایہ ضا ئع ہو رہا ہے ،ہمارا عزم ہے کہ قوم کو بیدار کر کے ملک کی ترقی کیلیے آگے بڑھیں گے ،پاکستان کے لیے کچھ کرنے والے نو جوا نوں کو قوم کے سامنے لا ئیں گے تاکہ نوجوانوں کو شعور دلا یا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تما م وسائل سے بڑے وسائل ہمارے نو جوان ہیں بد قسمتی سے اُن کے حو الے سے کو ئی منصو بہ بند ی نہیں کی گئی ہم نے ان وسائل کو ضا ئع ہو نے سے بچا نا ہے۔