پاکستان میں تعلیم کا شعبہ بنیادی طور پر طبقات میں بٹ چکا ہے،عبید الرحمن عباسی

236

لاہور(وقائع نگارخصوصی)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا نظام بنیادی طور پر طبقات میں بٹ چکا ہے۔ پاکستان ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جہاں عوام اور خواص کے تعلیمی ادارے بالکل علیحدہ علیحدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفترجمعیت طلبہ عربیہ پاکستان میں مرکزی ذمے داران کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف تعلیم کا شعبہ ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں یہی مسئلہ ہے جو بے لگام منافع خوری کی طرف مائل ہے ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ سرکاری سطح پر تعلیم کے شعبے کو اہمیت دی جاتی کیونکہ یہ شعبہ معاشرتی ارتقا میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ریاست تعلیم کے شعبے کو اپنے ہاتھ میں رکھتی ہے یا اسے غیر منافع بخش تنظیموں کے تحت چلانے پر زور دیتی ہے مگر ہمارا ملک وڈیروں، نوسربازوں اور کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں گروی رکھ دیا گیا ہے ۔ان میں سے اکثریت کے بچے بیرون ممالک یا ملک کے اوّل کلاس کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔