کراچی میں سردی کی لہر۔ کوئٹہ میں10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

513

کوئٹہ/کراچی (خبر ایجنسیاں) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کراچی میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں اور شہریوں نے گرم کپڑے، سوپ اور مشروبات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں دسمبر کے مہینے میں شدید سردی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اورگزشتہ روز درجہ حرارت منفی10ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے کاروباری زندگی مفلوج کر دیا‘ دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے بازار سنسان رہے‘ گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا‘ گھروں کی ٹینکیوں اور نلکوں میں پانی جم گیا جس کے باعث پانی کی فراہمی بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑا‘ کوئلہ اور لکڑیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا۔