شمالی وزیرستان میں دھماکا‘ 8افراد جاں بحق‘ 11زخمی

384

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سڑک کے کنارے دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا ہدف فورسز کی گاڑی تھی جسے نشانہ بنایا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں منور شاہ، برہان، عاشق اللہ ،خالق نور، نیاز خان، زاہیب اللہ اور زاہد اللہ و دیگر شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے دھماکے میں 6افراد کے جاں بحق اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔