ٹرمپ کے اقدام سے امریکی وزیردفاع اور وزیرخارجہ پریشان

244

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے ٹرمپ کے فیصلے پر امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ پریشان۔ جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے متنازع فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں امریکی سفارت کاروں کو شدید خطرہ ہے۔ ریکس ٹیلرسن کے بقول مشرق وسطی میں امریکی مفادات خطرے میں پڑجائیں گے۔