بلوچستان اسمبلی‘ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کیخلاف قرارداد منظور

381

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی‘ امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے ‘ قرارداد قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے پیش کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ اعلان سے دنیا بھر میں نا صرف امن وامان کا مسئلہ کھڑا ہوگا بلکہ بین المذاہب تفرقے بھی بڑھیں گے‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے۔