ملاقات منسوخی کے نتائج اچھے نہیں ہونگے‘ فلسطینی حکام باز رہیں‘ وائٹ ہاؤس

485

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے فلسطینی حکام کو خبردار کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات منسوخ کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق نائب صدر پینس اپنے دورے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس ملاقات کا نہ ہونا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نائب صدر پینس اس دورے میں اسرائیل اور مصر بھی جائیں گے۔دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان جبریل رجب نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ملاقات نہیں کی جائے گی۔ رجب نے دیگر عرب ملکوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اِس مجوزہ دورے کے دوران ان سے ملنے سے گریز کریں۔