اسمبلیاں چندماہ قبل بھی تحلیل کرسکتے ہیں‘ خواجہ آصف

329

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی فائدے کے لیے اسمبلیاں چند ماہ پہلے بھی تحلیل کر سکتے ہیں ۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ لیکن ابھی ایسا کچھ طے نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں یہ سکت نہیں ہے کہ وہ خیبرپختونخوا یا سندھ کی حکومت ختم کر سکیں۔ ان کے بقول میرے خیال ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پیپلز پارٹی سندھ میں استعفے نہیں دیں گی،اگر اسمبلیوں سے استعفے دیے گئے تو یہ بڑا مایوس کن اقدام ہو گا۔