روہنگیا مسلمانوں کا پیغام امت محمد ؐ کے نام

236

عظمیٰ کاشف
اٹھو اب وقت آیا ہے
مسلط ہوگئی ہے ظلمت ِ شب
کفر نے آج پھر یوں سر اٹھایا ہے
تمام امت ہے مانند جسم کے ایک
حبیبؐ کبریا نے فرمایا ہے
تڑپا ہے بدن کا ایک حصہ
پریشانی میں سارا جسم آیا ہے
ہوئے کفر و الحاد یکجا
کہ خونِ مسلم ان کو خوب بھایا ہے
خزاں ہے امتِ عالم پہ چھائی
قیامت کا ہے منظر پُرفتن یہ وقت آیا ہے
نہ اٹھے اب تو پھر یہ یاد رکھو
ذرا تاریخ کے تم صفحات پلٹو
مٹا کر غافلوں کو پھر خدا نے
جگہ ان کی کسی کو پھر وہ لایا ہے
’’وان عدتمہ فعدنا‘‘ قول رب ہے
کلامِ آخری‘ قرآن میں آیا ہے