شہد گلے میں خراش یا کھچ کھچ دور کرنے کے لیے خاصا مفید سمجھا جاتا ہے، جب کہ ادرک میں اینٹی بایوٹکس خواص پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کوگلے میں کچھاؤ یا دور کرنا ہے تو ادرک کو پیس لیجیے اور اس میں اتنی ہی مقدار میں شہد ڈال کر دونوں کا مکسچر بنا لیجیے۔ اگرآپ کو اس مکسچر کا ذائقہ اچھا نہ لگے تو اس میںآدھا گلاس گرم دودھ شامل کرکے اس کے ذائقے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔