بچوں کو مجرموں سے بچائیں

181

جرائم پیشہ افراد اسکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں سے رابطہ کرتے ہیں اور ان سے دوستی کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، ان عناصر کی جانب سے پہلے ان نوجوانوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کو پورا کیا جاتا ہے۔ موٹر سائیکلیں دی جاتی ہیں اور پیسا بھی دیا جاتا ہے پھر ان کو ترغیب دی جاتی ہے کہ اپنے کو شوق پورا کرنے کے لیے وہ جرائم کی چھوٹی چھوٹی وارداتیں کریں، پکڑے جانے کی صورت میں ان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ والدین بچوں پر نظر رکھیں۔
شائستہ سلیم، کراچی ایڈمن سوسائٹی