امت مسلمہ فلسطینیوں کی جدوجہد اور حماس کی پشتیبان ہے

183

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور، یوسف گل پراچہ، ڈاکٹر محمد صدیق، میاں افتخار علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا اپنے بغل بچہ اسرائیل کو ہمیشہ تحفظ دیتا رہا ہے لیکن امریکا کی جانب سے اس اعلان کے بعد امریکا اب اسرائیل کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے گا۔ امت مسلمہ فلسطینیوں کی جدوجہد اور حماس کی پشتیبان ہے۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اوّل اور حضرت عمرؓ، سلطان صلاح الدین ایوبی ودیگر اسلاف کی یادوں کا مرکزو منبع ہے۔ اسے مسلمان کسی قیمت پر یہودیوں کے حوالے نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ اقدام صرف یہودیت کی دوستی اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ان کے خیالات کا مظہر ہے۔ امریکا کو مسلمانوں کے خلاف ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ امریکا کے اس اقدام کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان بھرپور کردار ادا کرے۔