محکمہ تعلیم بلدیہ کے ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات ادا کیے جائیں

132

بلدیہ محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کئی برسوں سے رکے ہوئے ہیں، ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے کے دو تین سال تک ان کی گریجویٹی، جی پی فنڈز اور پنشن کے علاوہ بجٹ کے موقعے پر کیے جانے والے 15 فی صد اضافے، بقایا جات کے واجبات ادا نہ کرنے سے فاقہ کشی اور سخت ذہنی و مالی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ میئر اخبارات میں بڑے بڑے بیانات دینے کے باوجود عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔ ہم میئر کراچی کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ آپ کے اخباری بیان میں ادائیگی کے لیے جب کے ایم سی کے ہیڈ آفس کے دفاتر میں پنشن اور دیگر بقایا جات کے چیک کی وصولی کے لیے جاتے ہیں فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر واپس کردیا جاتا ہے۔ ہم بوڑھے ضعیف بیمار اب کہاں کہاں دھکے کھاتے پھریں۔
ریٹائرڈ ملازمین بلدیہ محکمہ تعلیم وسطی