کھلا خط قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات

119

کسی بھی معاشرے میں خیر و شر پھیلانے میں الیکٹرونک میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انسان جو دیکھتا ہے اس سے بہت جلدی متاثر ہوتا ہے، ہمارے معاشرے میں بدی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، معصوم بچے، بچیاں آئے دن انسانی درندوں کا شکار ہورہے ہیں جو اس بات کی غماضی کررہا ہے کہ فحاشی و عریانی جو مختلف ڈراموں، اشتہارات جن میں لڑکے لڑکیاں ایک ساتھ نازیبا ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں)۔ مارننگ شوز، فیشن شوز، ایوارڈ شوز کے ذریعے پھیلائی جارہی ہے۔ پاکستانی اداکاراؤں کے لباس اتنے مختصر ہوتے جارہے ہیں کہ ان میں اور غیر مسلم و پڑوسی ملک کی اداکارہ میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔میری التجا ہے کہ ذمے داری محسوس کرتے ہوئے پیمرا کے سنسر بورڈ کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ ہماری تہذیب و تمدن سے ٹکراؤ والے تمام اشتہارات و پروگرام خاص طور سے غیر ملکی اشتہارات پر پابندی عائد کی جائے۔ یہ بہت اہم مسئلہ ہے اس پر فوری نوٹس لیا جائے۔
عمارہ مشکور، گلبرگ کراچی