جیسے کسی مریض کی علامات دیکھ کر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ 4 اسٹیج کا کینسر ہے دُعا کریں۔ اسی طرح پاکستان کا حال ہوچکا ہے، مفاد پرست، لالچی، خود غرض لوگوں نے اسے جڑوں سے کھوکھلا کردیا ہے۔ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ یہ ہمارا وطن ہے ہمارا چمن ہے کل ہم نے سنا تھا کہ لاہور کا گورنر ہاؤس پارک وغیرہ بنادیا جائے گا، جسے خود بڑے گھر بنی گالا میں رہنے کا شوق ہے وہ کیسے اپنا نفس کنٹرول کرے گا؟ اللہ اس مرتبہ جو ملک و قوم کے لیے نیک ہو اور اچھا حکمران ہو ہمیں وہی عطا فرمانا (آمین) منافق، دوغلے، خودنمائی، لالچی، اقتدار کے بھوکے، اپنی نسلوں کا بھلا سوچنے والے، ہوا کا رُخ دیکھ کر چلنے والے مکار اشخاص سے حکمرانی کو محفوظ رکھے (آمین)۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ انسان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ دوسروں کے لیے نفع بخش ہو اور محنت ، محبت اور خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتا ہو۔ ہمیں یہی خوبی اپنی ذات میں اپنانی ہوگی کیوں؟ کیوں کہ ہر شخص داعی ہے اور اُس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ مہلت زندگی ستر، اسی، سو سال کی زندگی کو آخرت کی لامحدود زندگی پر ترجیح دینا اور ہمیشہ کی کامیابی حاصل کرنا ہی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے، کیا خیال ہے کیا آپ ایسا نہیں سمجھتے؟
لطیف النساء، ناظم آباد کراچی