تیسر ٹاؤن کے الاٹیز کی اپیل

187

ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی نے 10 سال قبل کم آمدنی والے بے گھر افراد کی آبادکاری کے لیے تیسر ٹاؤن اسکیم نمبر 45 میں قرعہ اندازی کی تھی، قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں نے پلاٹوں کی رقم کی مکمل ادائیگی کردی لیکن ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وہاں الاٹیوں کو ان کے پلاٹوں کا قبضہ نہیں دیا جارہا ہے۔ الاٹمنٹ کی محرومی سے مایوسی پیدا ہورہی ہے۔ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس اسکیم کے ترقیاتی کاموں کے مکمل کرنے کے بلند بانگ دعوے اخبارات میں کرتے ہیں لیکن ان کے الاٹیز کو 10 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے پلاٹوں کے الاٹمنٹ آرڈر اور قبضہ نہ دے کر مکینوں کو سہولت کے بجائے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔
عمران حنفی، نارتھ کراچی