خدارا عوام کو آسانی دیجیے

209

بڑے ہسپتالوں میں کسی بھی ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے ایک ایک ماہ کا وقت لینا پڑتا ہے۔ اس عرصے میں اگر کسی مریض کی حالت نازک بھی ہو تو ہسپتال کی انتظامیہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پھر ڈاکٹر کا نمبر لینے کے لیے 2 گھنٹے قبل بلاتے ہیں۔ پھر نمبر لینے کے باوجود 2,2 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جو مریض کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے، کیا ہم ملک کے بنیادی مسائل بھی حل نہیں کرسکتے۔ جیسے ٹریفک کے قوانین، صفائی کا نظام، ابلتے ہوئے گٹر، یہ تو ایسے مسائل ہیں، جن کے لیے ہمیں کوئی بہت بڑے سرمائے کی ضرورت نہیں ہے یہ کوئی کالا باغ ڈیم جیسے مسائل نہیں ہیں کہ جو حل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ خدارا عوام کے لیے آسانیاں فراہم کریں، ہماری زندگیوں کو مشکل نہ بنائیں۔
نام نہیں لکھا