ڈراموں کو تہذیب سے ہم آہنگ کیا جائے

223

ٹی وی چینلوں پر بڑھتے ہوئے نامناسب اور غیر شائستہ موضوعات پر بننے والے ڈراموں کی طرف پیمرا حکام کو توجہ دینی چاہیے۔ ان چینلوں سے آنے والا ہر دوسرا ڈراما اپنے موضوع اور کردار کے حوالے سے بولڈ ہوتا جارہا ہے۔ یہ ڈرامے ایک مکمل خاندان مل کر نہیں دیکھ سکتے۔ اسی طرح ہر نیا اشتہار کسی اور ہی دنیا کی بات کررہا ہوتا ہے، کیا ہمارا معاشرہ ان اشتہارات اور اس میں موجود ماڈل کے لباس و انداز سے میل کھاتا ہے؟ یقیناًنہیں، تو پھر ایسے اشتہارات کیوں بنائے جارہے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کو منفی رخ دے رہے ہیں۔ اسی طرح ڈراموں کے موضوعات کو بھی اپنے معاشرے کے ماحول، تہذیب سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ابھی ہمارا ماحول اتنا کھلا ڈلا نہیں ہوا کہ یہاں ایسے موضوعات کو فروغ دیا جائے۔
فرحی نعیم، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی