اُف یہ ڈرامے

220

ٹی وی چینلوں پر دکھائے جانے والے ڈراموں جن میں الف اللہ اور انسان نامی ڈراما جو ہم چینل پر اپنے نام کے برخلاف منظر اور کہانی پیش کررہا ہے، ڈرامے کی کردار دولت اور شہرت کے لیے طوائف بننا پسند کرلیتی ہے، ڈرامے میں کوٹھے کا ماحول بہت تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔ دوسرا ڈراما قندیل بلوچ پر بنایا گیا ہے، اردو ون چینل سے دکھایا جانے والا ڈراما جس میں ہیروئن کو خودسری کے باوجود مظلوم اور معاشرے کے دیگر رشتوں کو لالچی، دھوکے باز اور بد کردار دکھا کر پاکستانی معاشرے کی غلط تصویر پیش کی جارہی ہے، خاص کر لباس اور خواتین کے انداز ایک فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کے قابل نہیں۔ اورریگریزہ نامی ڈرامے میں باپ کو کھلا بدکردار اور ماں کو حد سے زیادہ مظلوم اور بیٹی کو باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ایک طوائف کے طرز زندگی کو اپنانا پسند کرتی ہے اور کوٹھے کے رنگ ڈھنگ کی تربیت لیتی ہے۔
مجھے سمجھ میں نہیں آتا کیا ہمارے معاشرے میں یہی موضوعات رہ گئے ہیں، معاشرے کے دیگر مسائل پر آواز کیوں نہیں اٹھائی جاتی۔ آخر پیمرا کے ذمے دار اسلام کی تعلیم کے الٹ کیوں چلتے ہیں۔ اس کے لیے عوام کو آواز اٹھانی ہوگی ورنہ آخرت میں اس کے جواب کے لیے بھی تیار رہیں۔
ثروت، تیموریہ