محکمہ ڈاک کی توجہ کے لیے

234

محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں کہ محکمہ ڈاک کے افسران کی طرف سے ڈاک کی تیز تر ترسیل کے حوالے سے خبریں شائع ہوتی ہیں، مگر عملاً صورت حال اس کے برعکس ہے۔ نائٹ پوسٹ آفس مقررہ ٹائم سے قبل بند ہوجاتے ہیں، میں نے کراچی سے لاہور روانگی کی اطلاع اپنے ایک عزیز کو بذریعہ خط 10 روز قبل دی جس میں ضروری کاموں کی ادائیگی کے بارے میں ہدایات تھیں۔ مگر میرے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ میرا خط ہی انہیں نہیں ملا، یہی صورت حال رجسٹر لیٹر، پارسل اور حتیٰ کہ ارجنٹ میل کی سروس کا بھی ہے اسی طرح یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کے باوجود متعلقہ اداروں میں رقم نہیں پہنچائی جاتی، عوام کو سہولتیں فراہمی کے بجائے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رقیہ فردوس، میٹروول سائٹ کراچی