اراکین قائمہ کمیٹی کے نام

182

ایک قانون کے تحت عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے انڈین کمپنی ’’اعتماد‘‘ کو تصدیق کا کام دیا گیا ہے، بحیثیت ایک پاکستانی شہری میں اس اقدام کو ملک اور خصوصاً پاکستانیوں کے لیے نہایت ضرر رساں سمجھتی ہوں۔ اس طرح پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا جو سعودی عرب کا سفر کریں گے وہ انڈیا کی کمپنی کے پاس چلا جائے گا اور اس سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہوجائیں گے اگر یہ تصدیق ضروری ہے تو پہلے کی طرح جدہ ائرپورٹ پر کی جائے۔
اُم عبداللہ، گلبرگ بلاک12، کراچی