گندی گلیوں میں لوگ نہ صرف کچرا پھینکتے ہیں بلکہ اوپر سے پانی گراتے ہیں۔ جو لوگ دوسری تیسری منزل پر رہتے ہیں اوپر سے کچرا پھینکتے رہتے ہیں جو بھی انتظامیاں کے لوگ ہیں وہ لوگوں کی توجہ کے لیے ہر گھر میں ڈسبین رکھیں تاکہ گلیوں میں کچرا نہ پھینکا جائے جب انتظامی لوگ سختی سے منع کریں گے تو ان شاء اللہ لوگ عمل کریں گے۔ اگر ہم سب مل کر ایک دوسرے پر توجہ دیں گے تو اللہ تعالیٰ بھی ہم پر رحم فرمائے گا، پانی اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہے لوگ خیال ہی نہیں کرتے اور گلیوں میں پانی بہتا رہتا ہے اس پر ضرور توجہ دیں، یہ بیماریاں ہماری غلطیوں سے ہیں، یہ مچھر بخار اللہ کا عذاب ہماری غفلت سے، اللہ کے نبی کا فرمان ہے کہ راستے سے پتھر یا کانٹا ہٹا دینا صدقہ ہے۔
عشرت جہاں صدیقی، ناظم آباد