نواز مخالف تیزی سے سیاسی انجام کو پہنچ رہے ہیں ، شاویز خان 

170

اٹک (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وایم پی اے محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے محبوب ترین رہنما میاں محمد نواز شریف کی مخالفت کرنے والے تیزی سے اپنے سیاسی انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔وہ اپنے حلقے میں جاری تمام تر منصوبوں کا ہنگامی دورہ کررہے تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شاویز خان نے کہا کہ گیس منصوبوں کو عوام کیلیے جلد سے جلد پائے تکمیل تک پہنچانا ہمارا عزم ہے ،ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام تر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کیلیے آسانی پیدا کی جائے، دلوں پر حکمرانی کرنے والی میاں محمد نواز شریف کی شخصیت کا متبادل کئی صدیوں تک ملنا ناممکن ہوگا۔