محکمہ لیبر اینڈ ہویمن ریسورس میں ساڑھے 3کروڑ کی بے ضابطگیاں

265

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/نیوزرپورٹر )محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو اہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق محکمہ کے سربراہ کے پاس کسی بھی نمائش کے خرچہ کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے تک اخراجات کی منظوری دینے کا اختیار ہے مگر سیکرٹری لیبر نے 2013۔14میں 2کروڑ 98لاکھ 88 ہزار 709 روپے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس لاہور نے کیٹرنگ ، کمروں کی بکنگ اور کھانے پر 59لاکھ 20ہزار975روپے خرچ کر ڈالے مگر مہمانوں اور شرکا کی تفصیلات اور بلز تصدیق کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو آڈٹ کے لیے مہیا ہی نہیں کیے گئے۔ دونوں معاملات ڈیپارٹمینٹلکمیٹی کے اجلاسوں میں بھی اٹھائے گئے مگر محکمہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔