متحدہ عرب امارات میں شدیدبارش‘ فجیرہ میں ایمرجنسی نافذ

471

ابوظہی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ گھروں اور شاپنگ مالز میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔اس صورتحال کے باعث ریاست فجیرہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ العین شہر میں طوفانی بارشوں کے ساتھ اولے بھی پڑے۔ سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام جاری ہے، حکام نے شہریوں کو پہاڑی اور نشیبی علاقوں کی طرف نہ جانے کی ہدایت کی ہے،ابوظہی اور سلطنت عمان میں بھی طوفانی بارش نے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔وادی شناص اور الخابورہ میں بھی پانی گھروں میں پانی داخل ہو گیا، پانی کے دباؤ سے عمان میں یونیورسٹی کی چھت گرگئی۔